لاہور سے نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد ، قیمت کروڑوں روپے

2 Oct, 2024 | 06:58 PM

ویب ڈیسک : محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے قصور میں کی گئی کارروائی کے دوران نایاب نسل کامگرمچھ برآمد کیا گیا ہے ۔ 

ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارش مگرمچھ کی لمبائی 7فٹ اورعالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے، مگر مچھ کی کھال اور گوشت بیرون ملک فروخت کیا جاتا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کردی ۔

سینئروزیرمریم اورنگزیب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنگلی حیات کےتحفظ کیلئےاقدامات کررہےہیں، پنجاب میں پہلی بار جانوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں