سوزوکی کا ’سوزوکی ایوری‘ پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ

2 Oct, 2024 | 06:46 PM

ویب ڈیسک : پاکستان کی سوزوکی موٹر کمپنی نے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ’ ’ سوزوکی ایوری ‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 ’ ’ سوزوکی ایوری ‘‘ ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کی جائے گی ۔ سوزوکی ایوری کی متوقع قیمت 26 لاکھ روپے ہوگی جبکہ بولان کی موجودہ قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔ 

سوزوکی ایوری کا باڈی ڈیزائن باکس جیسا ہے، جس میں چھوٹے ٹائر اور بلند جسم شامل ہیں۔ بیرونی ڈیزائن پچھلی بولان کے مقابلے میں زیادہ جدید اور مضبوط نظر آتا ہے۔ اندرونی حصے میں زیادہ جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جیسے کلائمیٹ کنٹرول، اے بی ایس، اور پاور اسٹیئرنگ۔

 یہ گاڑی 660 سی سی انجن کے ساتھ آتی ہے جو 49 ہارس پاور اور 62 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے، جو شہر کے اندر چھوٹے فاصلے اور ہلکے وزن کی ڈرائیونگ کے لیے بہترین ہے۔ اس کا فیول ٹینک 37 لیٹر کا ہے اور شہر کے اندر یہ گاڑی 19 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 21 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج فراہم کرتی ہے۔

قبل ازیں سوزوکی نے حال ہی میں اپنی مشہور ترین گاڑی کیریہ ڈبہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ 

مزیدخبریں