حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے والی لڑکی پر ممنوعہ دہشتگرد تنظیم کی حمایت کا مقدمہ 

2 Oct, 2024 | 06:02 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  آسٹریلیا میں  پولیس نے بدھ کے روز سڈنی میں ایک مظاہرے میںحزب اللہ کا جھنڈا  لہرانے  کے واقعہ  کی تحقیقات کے بعد ایک 19 سالہ خاتون پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کہا کہ اسے گرفتار کیا گیا اور اس پر ایک ممنوعہ دہشت گرد تنظیم کی علامت کو عوامی طور پر پیش کرنے کا الزام لگایا گیا۔

پچھلے ہفتے سڈنی اور میلبورن میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں کے دیگر شرکاء نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے دیگر نشانات بھی لہرائے، جن میں فلسطینی گروپ حماس کے جھنڈے اور حزب اللہ کے مقتول رہنما حسن نصر اللہ کے ساتھ پلے کارڈز بھی شامل تھے۔ تاہم مظاہرین کی اکثریت نے لبنان کے جھنڈے لہرانے پر ہی اکتفا کیا تھا۔

احتجاج نے سیاست دانوں، پولیس اور کمیونٹی رہنماؤں کو اس بات پر تقسیم کر دیا ہے کہ "آزادی اظہار یا غیر قانونی سرگرمی کیا ہے۔"

حکام اس ہفتے دو اعلان شدہ اسرائیل مخالف مظاہروں سے  پہلے  ہائی الرٹ پر ہیں جو کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے قتل عام کے بعد ایک سال مکمل ہونے کے روز رکھے گئے ہیں۔

مزیدخبریں