انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

2 Oct, 2024 | 05:49 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی قیمت کے متعلق خبر آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5  پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 277.69 روپے سے کم ہوکر 277.64  روپے پر آگیا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر4 پیسے اضافے سے 279.88 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.54 روپے سستا ہوکر 308.35 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.61 روپے سستا ہوکر 370.25  روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.08 روپے پر برقرار رہا ، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 74.28 روپے کا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں