سٹی42: لبنان کے اندر جا کر حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائی کے دوران اسرائیل کا پہلا فوجی مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا فوجی جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی میں لڑائی کے دوران مارا گیا۔
آئی ڈی ایف نے ایک افسر کی موت کا اعلان کیا جو حزب اللہ کے خلاف لڑائی کے دوران مارا گیا، یہ لبنان میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کے دوران کسی فوجی کی پہلی ہلاکت ہے۔
فوجی کا نام کیپٹن ایطان اضحاک آسٹر ہے۔ وہ ایگوز کمانڈو یونٹ میں ٹیم کمانڈر تھے۔ آئی ڈی ایف کے بیان مین بتایا گیا کہ کیپٹن ایطان اضحاک آسٹر جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں حزب اللہ کے کارندوں کے ساتھ لڑائی کے دوران مارا گیا۔