ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران اسرائیل کا پہلا فوجی مارا گیا

Captain Eitan Itzhak Oster, Southern Lebanon, city42
کیپشن: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی کاروائی کے دوران اپنے پہلے جانی نقصان کی اطلاع دی ہے۔ مرنے والے کیپٹن ایطان اضحاک آسٹر ایک کمانڈو ٹیم کی کمان کر رہے تھے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لبنان کے اندر جا کر حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائی کے دوران اسرائیل کا پہلا فوجی مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا فوجی جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی  میں لڑائی  کے دوران مارا گیا۔

آئی ڈی ایف نے ایک افسر کی موت کا اعلان کیا جو حزب اللہ کے خلاف لڑائی کے دوران مارا گیا، یہ لبنان میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کے دوران کسی فوجی کی پہلی ہلاکت ہے۔

فوجی کا نام  کیپٹن ایطان اضحاک آسٹر ہے۔ وہ ایگوز کمانڈو یونٹ میں ٹیم کمانڈر تھے۔  آئی ڈی ایف کے بیان مین بتایا گیا کہ کیپٹن ایطان اضحاک آسٹر   جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں حزب اللہ کے کارندوں کے ساتھ لڑائی کے دوران مارا گیا۔