کومل اسلم : لاہور میں گدا گر مافیا کو نکیل نہ ڈالی جا سکی۔جگہ جگہ پیشہ واربھکاری شہریوں کو تنگ کرنے لگے
مسلم ٹاؤن،کلمہ چوک،لال پل،ہربنس پورہ سمیت دیگرعلاقوں میں بھکاریوں کی بھرمار ہے ۔ ہر چوک چوراہے پر گداگر مافیا کا راج ہے ۔ ٹریفک کا سگنل سرخ ہوتے ہی بھکاریوں کی فوج شہریوں کو اپنے گھیرے میں لے لیتی ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اشارے پر رکتے ہی بھکاری پیسے مانگنا شروع ہوجاتے ہیں،انتظامیہ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کرے۔