ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"اپنی چھت اپنا گھر"  میاں نواز  شریف کا پروجیکٹ ہے,  پہلی قسط کے اجرا پر مریم نواز  کا خطاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ اگلے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنیں گے ۔ 

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت چیک دینے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں نے نواز شریف کے ساتھ ضد کی کہ آپ اس تقریب میں شرکت کریں ، عوام کے خوابوں کو پورا کرنا میں نے نواز شریف سے سیکھا۔  پنجاب کی حکومت ہو یا وفاق کی حکومت ہو جس شخص کے تمام خواب ہیں، ہم ان کے روح ِ رواں ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ"اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ میاں نواز  شریف کا پروجیکٹ ہے، ڈیڑھ مہینے کی قلیل مدت میں قرضے کی قسط ہم اپنے بہن بھائیوں کو دینے جارہے ہیں، یہ سات سو بلین کا منصوبہ ہے، میاں نواز شریف نے کہا تھا لوگوں کو گھر دے دو باقی وہ خود چلا لیں گے، میرے پاس زیادہ پیسے نہیں تھے۔ تقریبا پانچ لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔ 

مریم نواز نے کہا کہ آج ہم لوگ پہلی قسطیں دینے جارہے ہیں ۔ اگلے پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر  بنیں گے، حکومتیں خود گھر بنائے تو اس میں کچھ اور معاملات چلے جاتے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں کسی شہری کے پاس شہروں میں ایک سے پانچ مرلہ تک اور دیہاتی علاقوں میں دس مرلے تک زمین ہے تو وہ اس سکیم کے تحت قرضہ لے سکتے ہیں۔ 

مریم نواز شریف نے کہا، "ہمیں ایک شناختی کارڈ اور زمین کا کاغذ دکھا دے اور قرضہ لے جائیں." وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ "سو فیصد بیلیٹنگ کے ذریعے قرعہ اندازی ہوگی"۔ انہوں نے کہا، ایک سال میں ایک لاکھ گھروں کے لئے قرضے دیں گے۔  بہت غریب طبقوں سے بھی درخواستیں آئی ہیں۔  قرضہ واپسی کی ماہانہ قسط چودہ ہزار  روپے ہو گی۔  نو سال میں قرضہ واپس ادا کرنا ہے اس میں زیرو سود ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ ہر مہینے مزید لوگوں کو قرضے ملیں گے۔  قسط کی ادائیگی شروع کرنے کے لئے تین مہینے کا ٹائم دیا جائے گا۔  پہلے تین مہینے کوئی قسط نہیں دینا پڑے گی۔ 

مریم نواز شریف نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئےخصوصی سنٹرز قائم کردیئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ قرضہ دینے کے لئے کچھ گروی رکھیں، میں نے کہا کہ اپنے لوگوں پر اعتماد رکھیں،  کوئی آپ کے پیسے لے کر نہیں بھاگے گا۔ تمام شہروں میں آج یہ قرضے دینے کا اغاز کر دیا گیا ہے۔  جس طرح ایک ماں کو اپنے بچوں کے لئے چھت کی فکر ہوتی ہے اسی طرح نواز شریف اور مریم نواز کو آپ کی فکر ہے۔