فضائیہ کے اڈوں پر ایرانی میزائل گرنے سے کیا نقصانات ہوئے، اسرائیل نے تفصیل بتا دی

2 Oct, 2024 | 05:00 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیل نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات دیر گئے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں اس کے کچھ ایئر بیسز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان میزائل حملوں میں تمام طیارے محفوظ رہے۔ حملے میں جانی نقصان دو  سویلین افراد کے زخمی ہونے تک محدود رہا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، ایران سے کل رات فائر کئے گئے سینکڑوں میزائلوں مین سے کچھ ائیر بیسز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، ان کے  اثرات سے دفتری عمارتوں اور اڈوں میں دیکھ بھال کے دیگر علاقوں کو نقصان پہنچا جو  اسرائیل ائیر فورس کے آپریشنز  پر اثر نہیں نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائل حملوں سے ہونے والے نقصانات کو پہلی مرتبہ تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں  فضائیہ کے کسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور  ایئربیسز پر میزائل گرنے کے تمام اثرات کو IDF نے "غیر موثر" قرار دیا ہے، یعنی IAF کی مسلسل کارروائیوں کی صلاحیت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

فوج نے جنگی طیاروں، ڈرونز، دیگر طیاروں، گولہ باری اور اہم بنیادی ڈھانچے کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچنے کی اطلاع دی۔

ایرانی حملے کے غیر موثر ہونے پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان میں بتایا گیا کہ  آئی اے ایف نے اگلے گھنٹوں میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، جن میں بیروت میں حزب اللہ کے خلاف بڑے حملے، جنوبی لبنان میں زمینی افواج کی سپورٹ اور غزہ میں حملے شامل تھے۔

اس حملے میں کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا، صرف دو شہری تل ابیب میں چھرے لگنے سے ہلکے سے زخمی ہوئے۔

IDF کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے نقصان کی  پیمائش اس بنیاد پر کی گئی ہے  کہ اہم انفراسٹرکچر اور اثاثوں کو کتنا نقصان پہنچا، اور کتنی ہلاکتیں ہوئیں، اور یہ نہیں کہ آخر کار کتنے میزائل زمین تک پہنچ کر پھٹے۔ فضائی دفاع  کے نظام نے کامیابی سے اس طرح کے نقصانات اور بڑے جانی نقصان کو روکا۔

ائیرفورس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ وہ بھی سیاسی قیادت کی ہدایات کے مطابق ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں