جنید ریاض :ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاون میں اساتذہ نے سروس سٹرکچر اور معطل اساتذہ کی بحالی کیلئے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاون میں اساتذہ کا سروس سٹرکچر اور معطل اساتذہ کی بحالی کیلئے احتجاج کیا ،مظاہرین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نعرے بازی کی۔اس موقع پر احتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کے باوجود انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور بے حسی برقرار ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے معطل اساتذہ کو فوری طور بحال کیا جائے تاکہ طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ سروس سٹرکچر میں تبدیلی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ان سروس سٹرکچر کو بحال کیا جائے اور نااہل اور سفارشی پرنسپل اور ممبر بورڈ سے فوری طور استعفی دیں۔مظاہرین نے معاملہ پر چیف منسٹر پنجاب مریم نواز اورکمشنر لاہور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔