آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

2 Oct, 2024 | 04:49 PM

طیب سیف : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بالاج ذاہد کو چھاپہ مار کاروائی میں  راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ، ملزم متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کرنے میں ملوث پایا گیا ، ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر واٹس ایپ پر شئیر کیں، ملزم نے متاثرہ خاتون کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر تصاویر وائرل کیں ۔ ملزم متاثرہ خاتون کو گزشتہ کئی ماہ سے بلیک میل کر رہا تھا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بمع موبائل فون برآمد کر لیا گیا ۔ 

مزیدخبریں