عرفان ملک : فرینڈز آف پولیس کے طلباء اور طالبات نے آج ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن کا مطالعاتی دورہ کیا ۔
فرینڈز آف پولیس کے طلباء اور طالبات نے آج ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے طلباء و طالبات کے وفد کو خوش آمدید کہا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق وفد میں 70 سے زائد مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز سے لاہورپولیس ورکنگ جاننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالدنے طلباء کو ڈولفن،پی آر یو کی نتظیم سازی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ ایس پی ڈولفن نے وفد کے تحقیقاتی مطالعہ کے حوالہ سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات دیے، ساتھ ہی کمیونٹی پولیسنگ و پولیس پبلک پارٹنر شپ کے متعلق بھی وفد کو آگاہ کیا۔
ایس پی ڈولفن نے وفدکو اوپس روم ورکنگ،میکنزم بارے بریفنگ دی، وفد کو 15کی کال پر ریسپانس،طریقہ کار بارے بھی بریف کیا گیا، وفد نے ڈولفن سکواڈ کے زیر استعمال سٹیٹ آف دی آرٹ،گیجٹس پر بریفنگ لی۔
ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے وفد کو ڈولفن بائیک،پی آ ریو گاڑیوں کا معائنہ کروایا۔ وفد میں شامل طلباء،طالبات نے سائیکلنگ میں خصوصی دلچسپی لی۔ طلباء، طالبات نےFPU کے زیر استعمال بائیسکلز پر سائیکلنگ کی۔
وفد نے ڈولفن سکواڈ کی ورکنگ آرگنائزیشن،پٹرولنگ،میکینزم و جرائم کی بیخ کنی پراطمینان کا اظہار کیا ۔ ایس پی کی طرف وفد کیلئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ پولیس پبلک پارٹنرشپ کیلئے اعلی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔