ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری گاڑی میں تاجر دن دیہاڑے غائب، ہزاروں ڈالر تاوان وصول

سرکاری گاڑی میں تاجر دن دیہاڑے غائب، ہزاروں ڈالر تاوان وصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:  ڈیفنس کے علاقے سے سرکاری گاڑی میں تاجر  کو  اغوا  برائے تاوان کا واقعہ پیش آیا، جہاں ملزمان نے ایل ڈبلیو ایم سی کی سرکاری گاڑی میں تاجر کو اغوا کیا۔

 پولیس کے مطابق 5مسلح افراد کلاشنکوف اور پسٹل کے ساتھ ڈبل کیبن گاڑی سے اترے اور تاجر کو اغوا کر کے قصور کی جانب لے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے تاجر کے اہل خانہ سے 20 ہزار ڈالرز تاوان طلب کرکے مغوی کو رہاکردیا۔ اس واقعے کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی کی سرکاری گاڑی کی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں۔

پولیس نے انویسٹی گیشن کے دوران مبینہ رشوت کے عوض ملزمان کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں  افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔