حسن علی:جمعیت علمائے اسلام لاہور کی تنظیم کا معاملہ,جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب امیر مولانا محب النبی نے پندرہ معطل کیے گئے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کی پارٹی سرگرمیوں میں شرکت کا نوٹس لے لیا۔
امیر لاہور نے باقاعدہ طور پر امیر جماعت مولانا فضل الرحمن کو معطل کیے گئے اراکین کی پارٹی سرگرمیوں میں بنا دعوت دیئے شرکت سے آگاہ کر دیا، مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ان معطل اراکین کو پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں شرکت کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے، ان معطل کردہ پندرہ اراکین کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا تھا۔
لاہور کے انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران الیکشن کمشنر جے یو آئی پنجاب نے ان 15 اراکین کو جے یو آئی سے 5 سال کے لیے معطل کیا تھا،معطل کیے جانے والے اراکین میں سابق امیر لاہور بلال احمد میر،حافظ فہیم الدین،سلیم اللہ قادری،افضل خان،معطل کیے جانے والوں میں بلال درانی،مفتی عبدالحفیظ،ندیم،چوہدری،عرفان حیدر ودیگر شامل ہے۔