ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔
سینیٹر عرفان صدیقی آج مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود اور پارٹی رہنما سلمان گیلانی بھی موجود تھے۔