ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

02 ماہ سے تنخواہیں بند ،پولیس شہدا کے خاندان دربدر،نوبت فاقوں تک جا پہنچی

02 ماہ سے تنخواہیں بند ،پولیس شہدا کے خاندان دربدر،نوبت فاقوں تک جا پہنچی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) پولیس شہداء کی فیملیز کی خدمات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

02 ماہ سے تنخواہیں بند ہونے کے باعث لاہور پولیس کے شہداء کے خاندان در بدر ہو گئے،نوبت فاقوں تک جا پہنچی۔

 محکمہ پولیس کے33 شہداء کی فیملیز 02 ماہ سے تنخواہوں کی منتظر ہیں لیکن  انہیں صرف دلاسے دئیے جانے لگے ۔شہداء کی فیملیز نے اعلی حکام سے التجا کی ہے کہ مسئلے کا نوٹس لے کر فوری حل یقینی بنائیں۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا بتاناہے کہ اے جی آفس نے لاہور پولیس سے مذکورہ شہدا کا ریکارڈ طلب کیا تھا،ریکارڈ اپڈیٹ نہ ہونے کے باعث تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں۔