ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہائر ایجوکیشن رواں سال 7ہزار سے زائد عارضی اساتذہ بھرتی کریگا

محکمہ ہائر ایجوکیشن رواں سال 7ہزار سے زائد عارضی اساتذہ بھرتی کریگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:سرکاری کالجزمیں ہزاروں اساتذہ کی کمی کا معاملہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن رواں سال 7ہزار سے زائد عارضی اساتذہ بھرتی کریگا۔

تفصیلات کےمطابق عارضی اساتذہ کو6ماہ کے لئے بھرتی کیا جائے گا، اساتذہ کو50ہزارروپے ماہانہ فراہم کئےجائیں گے،رواں سال7354عارضی اساتذہ بھرتی کیئے جائیں گے۔
عارضی اساتذہ 1نومبر سے30اپریل2025تک بھرتی کئے جائیں گے،رواں سال5فیصداقلیت اور3فیصد معذور کوٹہ بھی رکھا گیا،عارضی اساتذہ کی تعلیم قابلیت ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی مقرر کی گئی،عارضی اساتذہ کی تعیناتی کے لئےعمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔