بس میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

2 Oct, 2024 | 03:30 PM

ویب ڈیسک : کراچی میں گرین لائن بس کے مسافروں کی سہولت کیلئے اچھا قدم اٹھایا گیا ہے، اب ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بھی ٹکٹ حاصل کیا جاسکے گا ۔

گرین لائن اور اورنج لائن بس کے مسافر اب بس میں سفر کرنے والے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بھی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

 کراچی میں گرین لائن بس کیجانب سے اسمارٹ ٹکٹنگ سسٹم کی سہولت متعارف کروائی کئی ہے۔ مشین کا افتتاح این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی نے کیا ، اس جس کے ذریعے اب مسافر ان اٹینڈنٹ کارڈ مشین سے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ سوائپ کر کے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب مسافروں نے بھی جدید سہولت کو خوش آئیند قرار دیا اور کہاکہ مشین کی تنصیب کے بعد گرین لائن بس کے مسافروں کے لیے مزید آسانی پیدا کردی ہے ۔

واضح رہے کہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر شہرقائد میں شہریوں کے لیے الیکٹرک بسوں کے نئے روٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ الیکٹرک بس کا نیا روٹ ’’ای وی۔4‘‘ سپر ہائی وے سے نمائش چورنگی تک ہوگا،اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا تھا کہ نیا روٹ ’’ای وی فور‘‘ 55 کلومیٹر طویل ہوگا ۔ 

مزیدخبریں