ویب ڈیسک : قومی شاہراہوں اور موٹرویز، ایم ون، ایم فور اور ایم فائیو پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ایم ون موٹروے، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر کار کے ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ہ۔
دوسری جانب لیاری ایکسپروے پر بھی ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،لیاری ایکسپریس پر کار اور چھوٹی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا، ویگن کا ٹول ٹیکس 70 سے بڑھا کر 90 روپے کردیا گیا جبکہ بسوں کا ٹول ٹیکس 130 سے بڑھا کر 170 روپے کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 روپے ادا کرنا ہوگا جبکہ اس سے قبل یہ 350 روپے تھا، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کے لیے ٹول ٹیکس بڑھا کر 850 روپے کر دیا گیا ہے، اسے قبل یہ 650 روپے تھا۔ ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس 900 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 50 روپے کر دیا گیاہے۔