پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں" تھییم آف منتھ "متعارف کرانے کا فیصلہ

2 Oct, 2024 | 02:25 PM

راؤ دلشاد : پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں میں" تھییم آف منتھ "متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن کا ٹارگٹ مقرر کردیا گیا، ساتھ ہی جہلم میں چیف منسٹر سکول میل پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، سکول میل پروگرام کے لئے ملک سٹوریج کےلئے سٹینڈرڈ انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ 

اجلاس میں سکول ٹیچرزکی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے فول پروف سسٹم وضح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ٹیچر ز کی کارکردگی جانچنے کے لئے ماہانہ "کے پی آئی" پلان طلب کیا گیا۔ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر ز کوپنجاب سکول ریفارمز پروگرام کے تحت سکولوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ۔ 

اجلاس میں سرکاری سکولوں میں" تھییم آف منتھ "متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا ۔ ساتھ ہی پنجاب کے سکولوں میں آئی ٹی لیب کی آپ گریڈیشن کا جامع پلان طلب کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ میں سینٹر زآف ایکسیلنس فار ایرلی چائلڈ ایجوکیشن قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ سی ای او، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سلیکشن پر رپورٹ پیش کی گئی ۔ اجلاس کے دوران سکول مینجمنٹ کیڈر تشکیل دینے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، ساتھ ہی کیمرج اور دیگر کے اشتراک سے نصاب تعلیم کی تیاری کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ 

اجلاس میں سپوکن انگلش کےلئے نجی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے "والینٹر آف یونیورسٹی" کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔ اس کے علاوہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت طلبہ کو فورٹیفا ئڈ بسکٹ اور بن فراہم کرنے کے پائیلٹ پراجیکٹ پر غور کیا گیا ۔سکول میل پروگرام کی ایپ کی ذریعے مانیٹر نگ سسٹم کی رپورٹ پیش کی گئی، بتایا گیا کہ سکول میل پروگرام کے آغاز سے انرولمنٹ میں بیس ہزار اضافہ ہوا۔ 

مریم نواز نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میٹرک ایجوکیشن کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ 

مزیدخبریں