(سعید احمد)قومی ایئرلائن( پی آئی اے) نے ترکیہ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا۔
پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کیلئے آپریٹ کرتا ہے،13اکتوبر تک پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز ترکیہ کیلئے آپریٹ نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو انوینٹری اور سلوٹ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے 28ستمبر سے اپنا آپریشن بند کیا ہے۔