ملک اشرف: گجرات ڈویژن کے لیے منظور شدہ ترقیاتی سکیموں کے فنڈز میں مبینہ بد عنوانی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نےنیب ریفرنس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی، محمد خان بھٹی کی ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں درخواستِ ضمانت منظور ہوئی ہے،عدالت نے 1 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کی ہے۔
سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکا,عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کی.
محمد خان بھٹی نے 27 فروری 2024 کو ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا, محمد خان بھٹی نے احتساب عدالت کے ضمانت خارج کرنے پر ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی.