قیصر کھوکھر : محکمہ کوآپرئٹیو نے کوآپرئٹیو بینک کا تمام بینکنگ سسٹم کوآن لائن کر دیا ہے ، کوآپرئٹیو بینک کا 19 سال بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی بنادیا گیا ۔
محکمہ کوآپرئٹیو میں ریفارمزمکمل کے لی گئی ہیں۔ لیکیوڈیشن بورڈ کو ختم کرنے کی سمری محکمہ خزانہ میں رک گئی ہے۔ کوآپرئٹیو بینک کا سارا نظام اور بینکنگ سسٹم آن لائن کر دیا گیا ہے۔ کوآپرئٹیو بینک کا انیس سال بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز بنایا گیا ہے۔ تمام کوآپرئٹیو سوسائٹی کا ریکارڈ اور نئی رجسٹری آن لائن کر دی گئی ہے۔ محکمہ کوآپرئٹیو نے کوآپرئٹیو سوسائٹی کا تمام ورک آن لائن کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔