ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا، پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لئے پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سےضلع فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی،ان اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات ہیں جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں،بہاولپور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں پر مقدمہ درج کر کے 5 کارکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے آج فیصل آباد، بہاولپور اور میانوالی میں احتجاج کا اعلان کیا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے آج احتجاج کے اعلان کے بعد فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں مختلف مقامات پر پولیس تعینات ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کی وجہ سے سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد ہے۔