رواں ماہ سےصارفین کوبجلی کےبلوں میں ریلیف نہیں ملے گا، نیا ٹیرف لاگو

2 Oct, 2024 | 12:34 PM

(شاہد ندیم سپرا)وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سےبجلی کےبلوں میں ریلیف ختم کر دیا گیا،رواں ماہ سےصارفین کوبجلی کےبلوں میں ریلیف نہیں ملے گا۔
وفاقی حکومت نئےمقررہ ٹیرف کےمطابق پروٹیکٹڈ صارفین کوبلنگ کرے گی،پروٹیکٹڈ صارفین کو وزیراعظم نے 3ماہ کا ریلیف دیا تھا،اکتوبرکےبلنگ سائیکل میں نئےریٹ کےمطابق بلنگ کی جائے گی۔
پروٹیکٹڈ صارفین کو1 سے50یونٹس تک 9روپے 93پیسے ٹیرف لگے گا،51سے100یونٹس تک13روپے 64پیسےفی یونٹ ٹیرف لاگوکردیاگیا،۔101سے200یونٹس تک29روپے 21پیسے فی یونٹ تک چارج ہوں گے۔
 علاوہ ازیں پنجاب حکومت کابھی دوماہ کی بنیادپرملنے والاعارضی ریلیف بھی ختم ہو گیا،پنجاب حکومت نے201سے500 یونٹ تک صارفین کوریلیف دیا تھا۔صارفین کو14روپے فی یونٹ کے حساب سےریلیف دیا گیاتھا۔

 
 
 
 

مزیدخبریں