ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران پر چند دن میں اسرائیل کے جوابی حملے کا امکان

ایران پر چند دن میں اسرائیل کے جوابی حملے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل چند دن میں ایران پر جوابی حملہ کر سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات اور دیگر اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن کے بارے میں معلومات اور اندازے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔

گزشتہ شب ہونے والے ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو زیرِ زمین جانے پر مجبور کر دیا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کے دوران جان بچانے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے متعدد ارکان کو کئی گھنٹوں تک زیرِ زمین چھپنے کے لیے بنائی گئی پناہ گاہوں میں رہنا پڑا۔