سٹی42:تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں14 پیسے کمی ہوگئی،ڈالر 277.69 روپے سے کم ہوکر 277.55 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری ہے،100 انڈیکس 112 پوانٹس کا اضافہ ہو گیا،100 انڈیکس 81ہزار 917 کی سطح پر پہنچ گیا۔