ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ نے پولیس، محکمہ صحت اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بجٹ جاری کردیا

 محکمہ خزانہ نے پولیس، محکمہ صحت اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بجٹ جاری کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے پولیس، محکمہ صحت اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بجٹ جاری کردیا ،میٹرو بس اور اورنج ٹرین کی سبسڈی کی مد میں گرانٹ مل گئی، محکمہ خزانہ نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو چار ارب تیس کروڑ روپے جاری کر دئیے ۔پولیس کو 35 ار ب روپے جاری کر دئیے گئے ۔
 محکمہ خزانہ نے میٹرو بس اوراورنج ٹرین کو سبسڈی کیلئے چار ارب تیس کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ اس بجٹ سے میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر رعائتی ٹکٹ ملتی رہے گی۔ اس بجٹ میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ملازمین کی تنخواہیں بھی شامل ہیں۔ محکمہ خزانہ نے پولیس کو35 ارب روپے جاری کئے ہیں۔ پولیس کو آپریشنل اخراجات، تنخواہوں، بلز اور پٹرول کی ادائیگیوں کیلئے یہ بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے 552 بنیادی مرکز صحت کو ادویات اور آپریشنل اخراجات کیلئے دو ارب روپے جاری کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے اگلے تین ماہ کا بجٹ ان اداروں کو جاری کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer