احمد منصور ,اویس کیانی: بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے) کو بڑا دھچکا ، بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ۔
اندرونی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024ء کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلی جینس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا ، بی ایل اے کے اندرونی مصدقہ ذرائع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں بی ایل کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔
اندرونی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔
اندرونی ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔
دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دہشتگردوں کی ہلاکت بی ایل اے کیلئے بڑا دھچکا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کر دیا ہے۔