ملک اشرف : بارہ سال کے بچے پر ایک ہی تھانے میں 52 مقدمات درج کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، عدالت سے معاملے کی انکوائری کروانے اور مقدمات خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی عدالت میں کیس کو بطوراعتراض کیس سماعت کیلئے مقررکیا گیا۔ ملزم مزمل حسین نے اپنے والد لیاقت علی کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ ملزم کی جانب سےعبدالرزاق چدھڑایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ درخواست میں آئی جی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاکہ الہ آباد، قصور پولیس نے بچے مزمل حسین کو نامعلوم مقدمہ میں پکڑا، ملزم پر تشدد کرکے اس سے گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کے چوری کرنے کےانکشافات کروائے گئے، الہ آباد ضلع قصورکے ایک ہی تھانے میں بچے مزمل حسین کیخلاف52 مقدمات درج کرلئے گئے، ایک نامعلوم مقدمہ میں پکڑ کرملزم سے انکشاف کروا کر باقی میں نامزد کردیا گیا ہے۔ درخواستگزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت معاملے کی اعلی سطح پرانکوائری کروانے اور مقدمات خارج کرنے کا حکم دے۔
12 سالہ بچے پر ایک ہی تھانے میں 52 مقدمات درج کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
2 Oct, 2024 | 11:18 AM