ملک اشرف : پنجاب کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا اور کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
شہری ملک نجیع اللہ نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی، جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ پر قانونی اعتراضات اتھائے گئے ہیں ۔ متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا اور ایک سیاسی جماعت تحریک انصاف کے پرامن جلسے کو روکنے کیلئے دفعہ 144 لگائی گئی۔ درخواستگزار کے مطابق قانون کا استعمال سیاسی انجینئرنگ کے طور پر نہیں کیا جاسکتا اور یہ قانون کے غلط استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلہ تک دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے۔