آڈیو لیک کیس: احسن شاہ کی بیوہ  کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

2 Oct, 2024 | 10:54 AM

شاہین عتیق:  احسن شاہ آڈیو لیک کیس میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے احسن شاہ کی بیوہ عریشہ مسعود کی درخواست ضمانت پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی .

 ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نےکیس کی  سماعت کی، جس میں عریشہ مسعود عدالت میں پیش ہوئیں۔تفتیش مکمل نہ ہونے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔

 وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے عریشہ مسعود کو شامل تفتیش نہیں کر رہی اور نہ ہی اچھرہ پولیس یہ ذمہ داری سنبھال رہی ہے  اچھرہ پولیس کا موقف رتھا کہ ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے، لہذا تفتیش بھی وہی کرے گی۔

دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا ہے  کہ کیس ابھی منتقل ہوا ہے اور وہ تفتیش کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔

عریشہ مسعود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ تاریخ پر تفتیش کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں