ذخیزہ اندوزی و  گراں فروشی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا:ڈی سی لاہور

2 Oct, 2024 | 10:31 AM

(بسام سلطان)گراں فروشوں کی شامت  آ گئی، شہر میں ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 540 مقامات کی چیکنگ  کی گئی،164 خلاف ورزیوں پر 8 لاکھ روپے کے جرمانے  جبکہ  19 مقدمات درج کیے گئے۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے مطابق  گراں فروشی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا، انتظامی افسران فیلڈ میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر زبردست کریک ڈاؤن کر رہے ہیں. منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے لئے کوئی رعایت نہ ہے.  ان کا کہنا تھا کہ انتظامی افسران سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں.  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بنیادی سطح تک ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں