بابراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد قومی ٹیم کا نیا کپتان کون؟ نام سامنے آگیا

2 Oct, 2024 | 09:44 AM

سٹی42: گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابراعظم نے اپنے فینز کو سرپرائز دیتے اہم فیصلہ کیا، بابر نے ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی کو  الوادع کہہ دیا جس کی خبر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دی.

ذرائع کے مطابق بابراعظم کی مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان کپتان کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں، ٹیم کی سلیکشن کے لیے محمد رضوان سے مشاورت کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔

مستقبل کے پیش نظر ٹی ٹوئنٹی کے لیے کوئی نیا کپتان لانا گیری کرسٹن کے پلان کا حصہ ہے،وائٹ بال فارمیٹ میں محمد رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام محمد رضوان کے نام پر متفق ہیں، کئی سابق کرکٹرز پہلے ہی متعدد بار محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی دینے کے متعلق بات کر چکے ہیں۔

سٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کپتانی سے متعلق تمام اختیارات سلیکشن کمیٹی کے سپرد کر دیئے ہیں، کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی، وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران اس حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ اس سے قبل بھی آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں