آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہیگا؟ ماہرین نے اہم خبر دیدی

2 Oct, 2024 | 09:22 AM

 کومل اسلم:لاہور کی فضا بدستور آلودہ,لاہور پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں .

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کی ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 205 ریکارڈ کی گئی، لاہوریوں کو شجر کاری کی ہدایت کی گئی ہے ، لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

سید مراتب علی روڈ 207،امریکی قونصلیٹ میں شرح 204،ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 197ریکارڈ کی گئی،شہر کا مطلع جزوی طور پر آلود ہے،موجودہ درجہ حرارت30ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران باررش کا کوئی امکان نہیں۔


 

مزیدخبریں