ٹریفک وارڈنز کی حاضر دماغی نے مصوم بچے کی جان بچا لی

2 Oct, 2024 | 09:13 AM

فاران یا مین:   ٹریفک وارڈنز کی حاضر دماغی نے ایک 12 سالہ بچے کی جان بچا لی، ناکہ گجومتہ میں 2موٹرسائیکل سوار بچے کو زبردستی اپنے ساتھ لے جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  موٹرسائیکل پر بیٹھا 12 سالہ بچہ  حمزہ  مزاحمت کرتے ہوئے موٹرسائیکل سے اترنے کی کوشش کررہا تھا،  مشکوک جانتے ہوئے سینئر وارڈن فرخ نے موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا  جس پر  موٹرسائیکل سوار حمزہ کو چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ بچے کو محفوظ طور پر اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا

بچے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اُسے   نشہ آور چیز کھلا کر زبردستی ساتھ لے جایا جا رہا تھا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر  نے سینئر وارڈن فرخ اور انچارج کاہنہ فاخر  کی بروقت کارروائی پر انہیں شاباش دی۔
 

مزیدخبریں