ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد جان بچانے کے لیے اسرائیلی شہری شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، میزائل حملوں سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر چھپنے والے اسرائیلی شہریوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئی ہیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی۔غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔