جوابی حملوں کے بعد ایرانی صدر کی اسرائیل کو سخت وارننگ

2 Oct, 2024 | 08:20 AM

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے منگل کی رات اسرائیل کیخلاف میزائل حملے کو فیصلہ کن ردعمل اور اسرائیلی "جارحیت" کا فیصلہ کن جواب قرار دیدیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا ردعمل ہے، ایران اور خطے میں امن کیلئے جائز حق کا استعمال کیا گیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ صیہونی ریاست کی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے، ایران جنگجو نہیں ہے، لیکن وہ کسی بھی خطرے کیخلاف مضبوطی سے کھڑا ہے،یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے، ایران کے ساتھ تنازعے میں نہ پڑیں۔

 واضح رہے کہ یران نے منگل کو اسرائیل پر حملہ کردیا ہے اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔

مزیدخبریں