ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی حملے کا جواب ؛ اسرائیل کا  حیران کن حملے کا عندیہ

IDF Iran Israel Conflict, city42, Irani Missals intersepted, Tal Aviv
کیپشن: آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی 1 اکتوبر 2024 کو اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد IDF ہیڈکوارٹر میں افسران سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (اسرائیل کی افواج کی جاری کردہ فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایران کے میزائلوں کے حملے کو ناکام بنانے کے ایک رسمی جائزہ اجلاس کے بعد اسرائیل کے  چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیوی نے آج منگل کی شب   کہا کہ اسرائیل ایرانی حملے کا جواب دے گا۔

 IDF کی طرف سے میڈیا کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلیوی نے کہا، "ہم نے مثالی شہری رویے اور ایک انتہائی مضبوط فضائی دفاعی صف کو یکجا کر کے، دشمن کو کامیابی سے روکنے کی اپنی صلاحیت ثابت کی۔"

جنرل حلیوی نے کہا، "ہم انتخاب کریں گے کہ (اس حملے کی ) قیمت کا تعین کب کرنا ہے، اور ہم اپنی درست اور حیران کن حملہ کرنے کی صلاحیتوں کو  سیاسی قیادت کی رہنمائی کے تحت ثابت کریں گے۔ 

اوپر تصویر مین ایران سے فائر کئے گئے میزائلوں میں سے کچھ کو اسرائیل کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔  ان میزائلوں کو شہری آبادیوں سے دور فضا میں ہی روک دیا گیا تھا۔