ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی میزائل حملے ناکام بنانے کے بعد اسرائیل نے آج ہی رات مشرق وسطیٰ میں بڑی کارروائی کا بِگل بجا دیا

Israel vows to retaliate, city42, missal attack intercepted, city42
کیپشن: ایران کے میزائلوں کے حملے کے دوران اسرائیل کے وسطی علاقوں میں بیشتر شہریوں نے اپنے گھروں کے ساتھ بنی زیر زمین پناہ گاہوں مین وقت گزارا تاہم اس حملے کے وقت گھروں سے دور شہریوں کو قریب ترین عارضی شیلٹرز میں پناہ لینا پڑی۔ فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل نے  ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا غیر معمولی حملوں کو تقریباً مکمل طور پر انٹر سیپٹ کرنے کے بعد آج ہی رات  آج رات مشرق وسطیٰ میں ’طاقتور حملہ‘ کرنے کا عزم  ظاہر کیا ہے ۔ 

ایران کی جانب سے منگل کی شب اسرائیل پر 180 بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے ۔ اسرائیل کی فوج کے  ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے بیشتر میزائل کسی نقصان کے بغیر فضا میں ہی ناکارہ  بنا دیئے گئے۔ چند ایک میزائلوں کو امیرکہ نے  فضا میں ناکارہ بنایا تاہم ابھی یہ سامنے نہیں آیا کہ امریکہ نے کہاں سے اور کیسے ایرانی میزائلوں کو فضا میں نشانہ بنایا۔ چند ماہ پہلے ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں میزائلوں سے حملے کئے تھے تب بھی امریکہ نے بحیرہ اخمر مین اپنے جنگی جہاز سے میزائل شکن سسٹم کو بروئے کار لا کر کئی ایرانی میزائلوں کو راستے میں تباہ کیا تھا۔ 

 اسرائیلی میڈیا نے اب تک اسرائیل کے اندر ایرانی میزائلوں سے ہونے والے کسی نقصان کی تفصیلات شئیر نہیں کین تاہم تازہ رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل نے مختصراً بتایا کہ فلسطین کے دریائے اردن کےمغربی کنارے کے علاقے میں  راکٹ یا میزائل کے چھرے س لگنے سے ایک فلسطینی کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ایران کے میزائلوں کا حملہ ناکام بنانے کے بعد اسرائیلی حکام نے  اسرائیلی فضائی حدود دوبارہ کھول دی  ہیں۔  شہریوں کو بھی پناہ گاہوں سے باہر آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔