بابر شہزاد تُرک: پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات ڈی آئی جی فیروز شاہ کو تبدیل کردیا گیا، پولیس سروس گریڈ 20 کے فیروز شاہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اس کے علاوہ نیشنل پولیس بیورو میں تعینات ڈی آئی جی محمد کاشف مشتاق کو تبدیل کردیا گیا، پولیس سروس گریڈ 20 کے کاشف مشتاق کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کردی گئیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔