اسرار خان : فیکٹری ایریا کے قریب اتحاد پارک میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 55 سالہ شکیلہ اور اسکی بیٹی 20 سالہ علشبہ شامل ہیں۔ دونوں لاشیں گھر کی بالائی منزل سے ملیں جنہیں مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کے قریب سے خنجر بھی ملا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔ مقتولہ شکیلہ کا شوہر رشید نرسری پر کام کرتا ہے۔ واقع کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔