ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ ستمبر میں پنجاب بھر میں ایک لاکھ 80 ہزار 668 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، ریسکیو حکام

 ماہ ستمبر میں پنجاب بھر میں ایک لاکھ 80 ہزار 668 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، ریسکیو حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: ریسکیو  1122 کو ماہ ستمبر کے دوران پنجاب بھر میں ایک لاکھ 80 ہزار 668 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار 610 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔ پنجاب بھر میں 35 ہزار 131 ٹریفک حادثات میں 287 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔ لاہور میں 8272 حادثات کے نتیجے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آتشزدگی کے 1254 واقعات رپورٹ ہوئے، لاہور میں 368 آتشزدگی کے واقعات میں امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 136 ڈوبنے کے واقعات میں 111 افراد جاں بحق ہوئے۔ مختلف شہروں میں عمارتیں گرنے کے 60 واقعات پر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں 1121جانوروں کو بھی  ریسکیو کیا گیا۔ 3857جرائم کے واقعات اور 17698 متفرق واقعات میں بھی ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔