پنجابی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کی مانگ، ’اینی ہاؤ مٹی پاؤ‘ کی ریلیز سے قبل پریس کانفرنس

2 Oct, 2023 | 09:07 PM

زین مدنی: امپورٹ پالیسی کی پنجابی کامیڈی فلم "اینی ہاؤ مٹی پاؤ" 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق   6 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلم ’اینی ہاؤ مٹی پاؤ‘ کی کاسٹ میں ہریش ورما، امیارا دستور سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم میں پاکستانی اداکار اکرم اداس اور وکی کوڈو بھی شامل ہیں، فلم کی تمام تر عکسبندی لندن میں کی گئی ہے، فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کئے ہیں۔فلم  کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلم میں شامل پاکستانی اداکار اکرم نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے  آرٹسٹ ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

 اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہمارے ہاں پنجابی فلم بن تو رہی تھیں لیکن وہ انٹرنیشنل لیول کی نہیں تھیں ،ہمارے فنکاروں نے ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے ایک معیار بنایا ہے،فلم "اینی ہاؤ مٹی پاؤ" کا اصل بیان یہ ہے کہ بے لوث ہوجاؤ، آپ کو کبھی نقصان نہیں ہوگا،فلم میں بھی یہی کچھ دیکھایا گیا ہے۔آئی ایم جی سی وہ ادارہ ہے جس نے پاکستان میں فلم اور سینما انڈسٹری کو پرموٹ کیا ہے،آنے والا وقت ہمارا ہوگا،اس فلم میں پاکستان سے اکرم اداس اور وکی کوڈو نے کام کیا ہے،ہم سب یہاں اس لئے آئے ہیں کہ ان کو اپنی فلم کو کامیاب کرنے کے لئے پاکستانی آرٹسٹ چاہیں یہ ہماری کامیابی ہے،پوری دینا ڈیجیٹل ہوگئی ہے،اس وقت پاکستان میں سو سے زائد سکرینز ہیں، ان میں مزید بارہ سکرینز آنے والی ہیں۔

اداکار وکی کوڈو نے کہا کہ فلم"اینی ہاؤ مٹی پاؤ" میں کام کرکے بڑی خوشی ہوئی ,اکرم اداس نے مجھے فلم میں چانس دیا ,پاکستان کے میڈیا اور اکرم اداس کی شکر ادا کرتا ہوں۔

اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ روبی انعم کو پنجاب میں مانا جاتا ہے یہ ان کی پنجابی بولنے کا انداز ہے,لوگ ان کو دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں۔اکرم اداس نے کہا کہ ڈائریکٹر جنجوت سنگھ نے ہم سے بڑا کام لیا ہے ،شیخ عابد رشید نے پنجابی فلم کو بہت پرموٹ کیا ہے۔چل میرا پت افتخار ٹھاکر نے کروائی تھی۔میرا ڈائیلاگ  بوٹا گالاں کڈ دا اے افتخار ٹھاکر نے ہٹ کرایا تھا,دعا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی خوشحال ہو۔ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچی جائیں بلکہ ایک  دوسرے کو سپورٹ کریں اور اس کو سہارا ملے۔

آئی ایم جی سی کے روح رواں شیخ عابد رشید نے کہا بارہ سال سے فلموں کی ڈسٹری بیوشن کررہے ہیں اس دوران 400  فلمیں ریلیز کرچکے ہیں,فلم" کیری آن جٹا تھری "نے پاکستان میں نیا ریکارڈ بنایا ہے، مجھے امید ہے کہ اینی ہاؤ مٹی پاؤ بھی کامیاب ہوگی ۔

 فلم پروڈیوسر اظہر بٹ نے کہا کہ فلم "اینی ہاؤ مٹی پاؤ "6اکتوبر کو ریلیز ہورہی ہے۔میرا انڈین انڈسٹری میں جانے کا سارا کریڈٹ افتخار ٹھاکر ہوجاتا ہے۔میرا انڈین انڈسٹری میں راستہ افتخار ٹھاکر نے بنایا ہے۔اداکار قیصر پیا نے کہا کہ میڈیا کا شکریہ ،میڈیا ہر خوشی اور غمی میں ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔فلم کا نام سن کر یہ  سمجھا کہ" اینی ہاؤ مٹی پاؤ "کے ڈائریکٹر چوہدری شجاعت حسین ہیں بعد میں پتہ چلا کہ نہیں جنجوت سنگھ اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں,اظہر بھائی کو جنتی کہتا ہوں کہ ان کی شادی روبی انعم سے ہوگئی یہ دنیا میں ہی جنتی ہوگئے,عوام سے اپیل ہے کہ فلم اینی ہاؤ مٹی پاؤ کو ضرور دیکھیں ۔

پریس کانفرس میں  اکرم اداس، وکی کوڈو، افتخار ٹھاکر،قیصر پیا،اظہر بٹ ،شیخ عابد رشید ،روبی انعم  اور شاہد خان بھی موجود تھے,فلم کی کاسٹ میں ہریش ورما،عمارہ دستور،بی این شرما،نرمل رشی،سیما کوشل ،پرکاش گادو،اکرم اداس اور وکی کوڈو شامل ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر جنجوت سنگھ ،رائٹر جسگریوال اور  پروڈیوسر اپکار سنگھ اور جرنیل سنگھ ہیں۔

مزیدخبریں