داسو ہائیڈرو پروجیکٹ ٹرانسمیشن لائن سکینڈل کی تحقیقات کا آغازہوگیا

2 Oct, 2023 | 08:05 PM

سٹی42: داسو ہائیڈرو ہراجیکٹ کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے پر کمیشن لینے کے اسکینڈل میں ملوث این ٹی ڈی سی افسران کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

بڑی کمپنیوں نے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ٹھیکہ حاصل کر کےچھوٹی کمپنیوں کو ٹھیکہ سب لیٹ کر دیا۔ بڑی کمپنیوں اور لوگوں نے ڈمی کمپنیوں کو کام دیکر خود کمیشن وصول کیا۔ 

765 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے منصوبہ کے تحت اسلام آباد تک 765 کے وی کی ہیوی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی گئی تھیں۔ یہ بڑا منصوبہ ورلڈ بینک کی مالی امداد سے مکمل ہوا تھا۔ اس منصوبہ پر 8 سو بلین روپے کی امداد ورلڈ بینک نے دی تھی۔

ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے پاور ڈویزن سے ٹرانسمیشن لائن کے متعلق تمام دستاویزات مانگ لی ہیں۔دستاویزات کی روشنی میں ایف آئی اے اس منصوبہ میں بے قاعدگیوں اورر بدعنوانیوں کے ذمہ داران کا تعین کرے گا۔

مزیدخبریں