گیپکو کے سب سے بڑے ڈیفالٹر کو ہتھکڑی لگ گئی

2 Oct, 2023 | 07:14 PM

زاہد اقبال رانا: گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی (گیپکو ) کےسب سے بڑے ڈیفالٹر  شیخ محمود اقبال ماسٹر ٹائلز والے  کو گرفتار کر لیا گیا۔

 گیپکو کےترجمان نے اس اہم گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شیخ محمود اقبال نے گیپکو کو 12 کروڑ روپے کے چیک دے رکھے تھے۔ ان کے دیئے ہوئے چیک کیش نہیں ہوئے، چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ کامونکی میں شیخ محمود اقبال کے خلاف ایف ائی آر درج تھی۔

گیپکو کے ذرائع نے بتایا کہ شیخ محموداقبال کے چیک ڈس آنر ہونے کے بعد مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی ان کو واجب الادا رقم ادا کرنے کے لئے موقع دیا گیا۔ شیخ اقبال نے گیپکو انتظامیہ پر دباو ڈال کر اس معاملہ کو ہمیشہ کی طرح لٹکائے رکھنے کی کوشش کی لیکن چیف ایگزیکٹو کے حکم پر انہیں  گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان گیپکو  نے بتایا ہے کہ کامونکی پولیس نےریڈ کر کے شیخ محمود اقبال کو گرفتار کیا۔ شیخ محمود اقبال ماسٹر انڈسٹریز کی دو فیکٹریوں کے حوالے سے کروڑوں روپے کا نادہندہ ہے۔

مزیدخبریں