عالیہ رشید پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیا ڈائریکٹر بن گئیں

2 Oct, 2023 | 06:49 PM

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئیر صحافی عالیہ رشید کو نئی ڈائریکٹر  میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کردیا۔

عالیہ رشید کو یہ ذمہ داری عمر فاروق کالسن کی جگہ سونپی گئی ہےعمر فاروق کالسن بدستور میڈیا کنسلٹنٹ کام کرتے رہیں گے۔ عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

عالیہ رشید 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان کے بے لاگ تجزیوں اور تبصروں کو مداحوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ عالیہ رشید کے پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیا ڈائریکٹر بننے سے بورڈ کی پبلک ریلیشننگ میں بہتری آنے کی توقع کی جا رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کرکٹ کے مداحوں کو پاکستان کرکٹ کے منظر نامہ کو  گہرائی میں سمجھنے والی ایک بے لاگ مبصر کے تبصروں سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں