ویب ڈیسک: ٹانک میں تحصیل چیئرمین صدام حسین بھٹی کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل چئیرمین صدام حسین بھٹنی کے قافلے پر گاؤں وڑوکی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی لیکن حملے میں تحصیل چیئرمین اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔
فائرنگ سے گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی۔