امانت گشکوری: سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ز ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
پی ٹی وی حکام کو لائیو نشریات کے انتظامات کیلئے ہدایت دے دی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ کل منگل کے روز کیس کی سماعت کرے گی۔
سپریم کورٹ کے سب سے بڑے کمرہِ عدالت جسے کورٹ روم نمبر ایک کہا جاتا ہے، اس میں پی ٹی وی کے کیمرے لگا دیئے گئے۔
عدالتی کاروائی براہ راست نشر کرنے کے انتظامات آج پیر کی شام ہی مکمل کر لیے گئے۔