سٹی42: آج ہفتہ کے پہلےدن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔ جمعہ کو گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس گر گیا تھا۔
پیر کے روز کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی اور 100پوائنٹس انڈیکس میں 394 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ 100 پوائنٹس انڈیکس 0.85 فیصد اضافے سے 46 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 7.40 ارب روپے مالیت کے 20.25 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ۔328 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار ہوا، 166 کمپنیوں کے شئیرز کے بھاؤ میں اضافہ اور 142 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
شئیرز کی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 47 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔